عالمی خبریں

چین کے ایک مارشل آرٹ سنٹر میں آگ بھڑک اٹھی، 18 افراد ہلاک

 

خلیج اردو آن لائن:

مقامی حکومت کے مطابق جعمے کے روز چین کے ایک مارشل آرٹ ٹریننگ سنٹر میں آگ بھڑک اٹھنے سے 18 افراد ہلاک جب کہ 16 زخمی ہوگئے۔ جبکہ ریاستی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد ان بچوں کی شامل ہے جو اس سنٹر میں رہائش پذیر تھے۔

زی چینگ کاؤنٹی کی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا کہ آگ بجھائی جا چکی ہے اور حکام آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں۔

میڈیا کے مطابق حکومتی بیان کے مطابق اس سنٹر میں آگ لگنے کے وقت 34 طالب علم رہائش پذیر تھے۔ تاہم یہ پتہ نہیں چل سکا کہ آگ کس وجہ سے لگی ہے۔ جس کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوئے ہیں۔ جبکہ زخمیوں میں سے 4 کی حالت خطرناک ہے۔

مزید برآں، پولیس نے سنٹر کے انچارج کو گرفتار کر لیا۔ تاہم حکومت کی جانب سے نہ ٹریننگ سنٹر اور نہ ہی انچارج سے متعلق معلومات دی گئی ہیں۔

جبکہ اے ایف پی کے مطابق آگ زن زنگ مارشل آرٹس سنٹر میں لگی۔

Source: Gulf Today.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button