عالمی خبریں

امریکی ریاست فلوریڈا میں بلندعمارت مہندم ہونے سے سینکڑوں افراد لاپتہ ، جوبائیڈن نے ہنگامی بیانیے کی منظوری دیدی

خلیج اردو
25 جون 2021
میامی : امریکی صدر جوبائیڈن نے ریاست فلوریڈا میں ہنگامی بیانیے کی منظوری دی ہے تاکہ ریاست کی مدد کی جاسکے جہاں میامی میں بلندوبالا عمارت گرنے سے ایک شخص ہلاک اور کم از کم 100 افراد لاپتہ ہوئے ہیں۔

صدر کے ایکشن نے داخلی سیکورٹی کے محکمے ، فیڈرل ایمرجنسی منجمنٹ ایجنسی سے کہا گیا ہے کہ تمام متعلقہ ریسکیو اور بحالی کے آپریشنز کو کام میں لایا جائے۔

درجنوں افراد کو نکالا جا چکا ہے اور ریسکیو آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔

حکام نے بتایا کہ شام کے قریب 1:30 بجے کے لگ بھگ سرفیسڈ برادری کی 12 منزلہ عمارت کا ایک حصہ اچانک شور کے ساتھ نیچے گرا۔ حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوسکتا ہے۔ اہلکاروں کو معلوم نہیں تھا کہ ٹاور گرنےکے وقت کتنے افراد بلڈنگ میں موجود تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ لاطینی امریکہ سے آنے والے تارکین وطن اس واقعے میں لاپتہ ہیں جہاں امدادی عملے نے 35 افراد کو ملبے کے نیچے سے نکالا ہے جن میں سے 10 کو طبی امداد دی گئی اور دو کو اسپتال بھیج دیا گیا۔

Source : Khaleej Times

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button