عالمی خبریں

فرانس میں پہلی بار یومیہ کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ ہوگئی

خلیج اردو : فرانس میں کوویڈ انفیکشن کے یو میہ کیسز کی تعداد پہلی بار ایک لاکھ سے زیادہ ہوگئی ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 104,611 کیسز کی تصدیق ہوئی اور مسلسل تیسرے دن ملک میں یومیہ کیسز کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق فرانس کی صحت عامہ کی ایجنسی کے تازہ ترین اعداد و شمار پیر کو ہونے والی ویڈیو کانفرنس میٹنگ سے پہلے سامنے آئے ہیں جس میں صدر ایمانوئل میکرون اور ان کی حکومت کے اہم ارکان کووِڈ سے متعلق حفاظتی اقدامات پر تبادلہ خیال کریں گے کیوں کہ حکام اومیکرون قسم کے تیزی سے پھیلنے کے اثرات کے بارے میں فکر مند ہیں جس کے پیش نظر پہلے ہی ہیلتھ اتھارٹی بالغوں کو ابتدائی ویکسی نیشن کے تین ماہ بعد بوسٹر جاب کی سفارش کرچکی ہے ، اب حکومت ٹیکہ لگانے والوں کو جاری کیے جانے والے ہیلتھ پاس کو صرف اس صورت میں درست بنانے کے لیے آگے بڑھ رہی ہے جب لوگ بوسٹر جاب کو قبول کریں۔بتایا گیا ہے کہ یہ پاس کیفے، ریستوران اور عوامی مقامات تک رسائی کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سفر کے لیے بھی ضروری ہے جب کہ کچھ علاقوں نے پہلے ہی اپنے حفاظتی اقدامات نافذ کر رکھے ہیں اور پچھلے مہینے کے آخر میں Savoie میں حکام نے ماسک پہننے کو دوبارہ متعارف کرایا، نا صرف اندرونی عوامی جگہوں پر بلکہ باہر بھی ماسک ضروری قرار دیا گیا ، یہ اقدام ہمسایہ ملک اٹلی میں ابھی اپنایا گیا ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار مہینے کے آغاز سے ڈرامائی اضافہ کی نشاندہی کرتے ہیں ، جہاں 4 دسمبر کو یہ تعداد مسلسل بڑھنے سے 50,000 سے زیادہ ہوگئے جب کہ آج تک فرانس میں کورونا وائرس سے 122,546 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں ، اور اب تک 76 اعشاریہ 5 فیصد آبادی کو مکمل طور پر ویکسین لگائی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button