عالمی خبریں

تاریخ میں پہلی بار لندن رمضان کے استقبال کیلئے روشنیوں سے جگمگا اُٹھا

خلیج اردو: تاریخ میں پہلی بار رواں سال لندن کے مشہور ویسٹ اینڈ کو رمضان کے مقدس اسلامی مہینے کے موقع پر سجایا گیا ہے۔

لندن کی کوونٹری اسٹریٹ، جو شہر کے دو مصروف ترین مقامات پیکاڈلی اور لیسٹر اسکوائر کو جوڑتی ہے، اسے ’رمضان‘ کی آمد سے قبل چاند ستاروں والی لائٹس لگا کر روشن کیا گیا ہے۔

ان لائٹس کو ’فانوس‘کہا جاتا ہے جوکہ عام طور پر رمضان کے مہینے میں مشرق وسطیٰ، خاص طور پر مصر میں سڑکوں کو سجانے کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔ویسٹ اینڈ لندن میں شاپنگ اور سیاحت کے لیےایک مقبول مقام ہے اور یہاں رمضان کے مہینے میں امیر خلیجی سیاحوں کا اضافہ غیر معمولی بات نہیں ہے، جسے برطانوی میڈیا کی جانب سے’رمضان رش‘ کا نام دیا گیا ہے۔

لندن کے مشہور ویسٹ اینڈ کو اس وقت لائٹس لگا کر سجایا گیا جب برطانیہ کی سب سے قدیم اور سکے بنانے والی کمپنی رائل منٹ نے ایک سونے سے بنا ہوا بلین بار جاری کیا ہے، جس پر مکہ مکرمہ میں موجود اسلام کے مقدس ترین مقام کعبہ کو دکھایا گیا ہے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button