عالمی خبریں

سابقہ برطانوی ڈانسر پریسفون رضوی نے مسلمان ہونیکی وجوہات سے پردہ اٹھادیا

خلیج اردو: برطانیہ کی سابقہ ڈانسر پریسفون رضوی نے اسلام قبول کرنے کے کئی سال بعد اب دائرہ اسلام میں آنے کی وجوہات سے پردہ اٹھادیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں پریسفون نے اسلام قبول کرنے سے قبل گزاری جانے والی زندگی سے بیزاری کااعتراف کیا۔

انگلینڈ کے ہڈرز فیلڈ ٹاؤن سے تعلق رکھنے والی پریسفون نے بتایا کہ وہ کم عمری میں لاپرواہ سی لڑکی تھیں جس کے دن ہی نہیں راتیں بھی کلب میں نامناسب کپڑوں کے ساتھ ڈانس، شراب نوشی اور پارٹیوں کے دوران گزرتی تھیں تاہم جلد ہی اس زندگی سے انہیں کوفت محسوس ہونے لگی۔

انہوں نے کہا کہ اگر وہ مسلمان نہ ہوتیں تو اس طرح کبھی ذہنی، جسمانی صحت کے مسائل پر قابو نہیں پا سکتی تھیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button