عالمی خبریں

فرانس میں پھلوں اور سبزیوں کی پلاسٹک پیکنگ پر پابندی عائد

خلیج اردو: فرانس نے پھلوں اور سبزیوں کی پلاسٹک پیکنگ پر فوری طور پر پابندی لگادی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پابندیوں کی فہرست میں کھیرا، لیموں اور نارنجی سمیت 30 پھل اور سبزیاں شامل ہیں۔

بڑی پیکنگ سمیت کٹی ہوئی سبزیاں، پھل اور پراسس شدہ پھل پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

فرانسیسی صدر نے پابندی کو ‘حقیقی انقلاب’ قرار دیتے ہوئےکہا ہےکہ یہ قدم 2040 تک ملک سے پلاسٹک کے استعمال کے خاتمےکے عزم کا اظہار ہے۔

رپورٹ کے مطابق فرانس میں ایک تہائی سے زیادہ سبزیاں اور پھل پلاسٹک کے تھیلے میں فروخت ہوتے ہیں اور سال نو کے موقع پر لگنے والی اس پابندی سے خریدو فروخت پر اثر پڑنےکا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button