عالمی خبریں

افسوسناک خبر : سیرالیون میں آئل ٹینکر میں لگنے والے آگ سے 91 افراد ہلاک ہوگئے

خليج اردو
6 نومبر 2021
فری ٹاؤن : سیرالیون کے دارلحکومت میں جمعہ کے روز ایک آئل ٹینکر میں لگنے والی آگ کی وجہ سے 91 قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں ہیں ۔ مرکزی مردہ خانے اور مقامی انتظامیہ نے تصدیق کر دی۔

اگرچہ حکومت نے تاحال ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق نہیں کی ہے تاہم دارلحکومت فری ٹاؤن میں مرکزی مردہ خانے کے منیجر نے بتایا ہے کہ آئل ٹینکر میں دھماکے کے بعد 91 لاشیں موصول ہوئیں ہیں۔

شہر کے میئر نے ایک فیس بک پوسٹ میں بتایا ہے کہ ان ہلاکتوں میں وہ افراد بھی شامل ہیں جو لیک ہونے والی ٹینکر سے ایندھن جمع کررہے تھے۔

نیشنل ڈیزاسٹر منجمنٹ ایجنسی کے سربراہ بریما بوریح نے ایک ویڈیو میں جائے وقوعہ سے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں بہت سے زخمی ملے ہیں اور ہمیں جلے ہوئے سیکورٹی اہلکار ملے ہیں۔ یہ ایک انتہائی خطرناک حادثہ ہے۔

جاری ہونے والی ویڈیوز اوت تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ متائثرہ افراد کی جلی ہوئی میتیں گلیوں میں پڑی ہیں۔ خبررساں ادارے رائٹرز نے فی الحال ان ویڈیوز اور تصاویر کی تصدیق نہیں کی ہے۔

فری ٹاوم کے میئر اکی سایار نے نے ویڈیوز اور تصاویر کو ازیت ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ نقصان کی حد ابھی تک واضح نہیں ہے۔ پولیس اور ان کے نائب ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے اہلکاروں کی مدد کیلئے جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔

صدر جولیس ماڈا بائیو نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ میری گہری ہمدردی ان خاندانوں کے ساتھ ہے جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے یا ان کے پیارے معذور ہو گئے ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button