عالمی خبریں

مغربی افریقی ملک برکینا فاسو میں سونے کی کان میں دھماکہ،59 افراد جاں بحق ہوگئے

خلیج اردو
ابوظہبی: گزشتہ روز جنوبی مغربی برکینا فاسو میں سونے کی کان کے قریب دھماکے سے 59 افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔عالمی نشریاتی ادارے ارے کے مطابق دھماکہ گبومبلورہ گاؤں میں ہوا۔

 

مقامی انتظامیہ کی جانب سے دھماکہ سونے کی تیاری میں استعمال ہونے والے کیمیکل کے باعث ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔تاہم ابھی تک دھماکے کی اصل وجوہات معلوم نہیں ہو سکی۔دھماکے کے بعد سامنے آنے والی تصاویر میں تباہ شدہ مکانات دیکھے جا سکتے ہیں جبکہ جگہ جگہ لاشیں پڑی بھی نظر آ رہی ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق ابھی تک یہ بات واضح نہیں ہوئی کہ دھماکے کی جگہ پر کس قسم کی سونے کی کان کنی کی جاتی تھی۔برکینا فاسو میں سونے کے بڑے کان موجود ہیں جن کو عالمی کمپنیاں چلاتی ہیں۔اس کے علاوہ سینکڑوں چھوٹے کان بھی ہیں جن کی کوئی نگرانی نہیں کی جاتی۔ان کانوں میں حدثات معمول بن چکے ہیں۔

برکینا فاسو دنیا کے کم ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہے اور یہ ملک القاعدہ اور اسلامک اسٹیٹ کے شدت پسندوں کے حملوں کی زد میں ہے۔شدت پسند تنظیمیں میں اپنے حملوں کے لیے فنڈز کو یقینی بنانے کے لیے سونےکی سائٹس پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔
گزشتہ روز ہونے والے دھماکے میں تاحال کسی شدت پسند تنظیم کے ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button