عالمی خبریں

پاکستان کے بعد سری لنکا کیلئے بھی اچھی خبر، آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ طے پاگیا

خلیج اردو: غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا اورآئی ایم ایف حکام کے درمیان قرض کی فراہمی کے لیے مذاکرات گزشتہ ہفتے سے جاری تھے جس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ سری لنکن حکام اور آئی ایم ایف کے نمائندے اسٹاف لیول معاہدے پر اتفاق کرچکے ہیں جس کا باضابطہ اعلان جمعرات کے روز کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شدید معاشی بحران کا شکار سری لنکا نے آئی ایم ایف سے 3 ارب ڈالر کے قرض کی درخواست کی ہے جس پر مذاکرات کے لیے عالمی مالیاتی ادارے کی ٹیم سری لنکا میں موجود ہے۔

آئی ایم ایف کے حکام جمعرات کے روز اسٹاف لیول معاہدہ طے پانے کا اعلان کریں گے جس کے بعد عالمی مالیاتی ادارے کا ایگزیکٹو بورڈ اس معاہدے کی منظوری دے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

سری لنکن سینٹرل بینک کے گورنر نندالال ویر سنگھے نے اس حوالے سے جاری بیان میں کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں بہت مثبت پیشرفت ہوئی ہے اورہم پر امید ہیں کہ بہت جلد عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کے سنگ میل کو عبورکرلیں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button