عالمی خبریں

گوگل نے دنیا کی مقبول ترین ویب سائٹ کی پوزیشن کھو دی

خلیج اردو: سال 2021ء میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ مقبول ویب سائٹس کی درجہ بندی میں حیران کن طور پر مشہور "گوگل” ویب سائٹ اپنی پہلی پوزیشن سے ہاتھ دھو بیٹھی۔

سائبر سیکورٹی کمپنی "کلاؤڈ فلیئر” کے مطابق "ٹک ٹاک” ویب سائٹ نے گوگل کو دوسرے نمبر پر دھکیل کر خود پہلی پوزیشن پر قبضہ کر لیا۔ سال 2021ء کے لیے ٹاک ٹاک دنیا کی مقبول ترین ویب سائٹ بن گئی۔

ایک سال کے دوران میں ٹک ٹاک ویب سائٹ نے 6 پوزیشنوں کی چھلانگ لگائی۔ سال 2020ء میں ٹک ٹاک ساتویں نمبر پر اور گوگل پہلے نمبر پر تھی۔

ٹک ٹاک نے رواں سال ستمبر میں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا جب اس کو استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد ایک ارب تک پہنچ گئی۔

سال 2021ء میں دس مقبول ترین ویب سائٹوں کے نام بالترتیب یہ ہیں : ٹک ٹاک، گوگل، فیس بک، مائیکروسوفٹ، ایپل، ایمیزون، نٹفلیکس، یوٹیوب، ٹوئٹر اور واٹس ایپ.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button