عالمی خبریں

بھارت میں گوگل دفاتر کو بم سے اڑانے کی دھکمیوں سے ملازمین خوف کا شکار

خلیج اردو: بھارت میں گوگل دفتر پر حملے کی دھکمیوں کے بعد ملازمین میں ہلچل مچ گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت میں گوگل دفاتر کو بم سے اڑانے کی خبروں نے ہلچل مچادی ہے اور ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

بھارتی میڈیا نے تصدیق کی کہ مہاراشٹر اور ممبئی میں واقع گوگل دفاتر سے متعلق تھریٹ موصول ہوا ہے کہ یہاں بم رکھے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق پہلا فون پونے میں واقع گوگل دفتر کو بم سے اڑانے کی دھمکی بذریعہ فون دی گئیں، گوگل افسران نے فوراً اس بات کی اطلاع پولیس کو دی اور ممبئی پولیس نے تفتیش کا آغاز کردیا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق دھمکی دینے والے شخص نے اپنا نام شیوانند بتایا جبکہ دوسرا فون ممبئی پولیس کے جوائنٹ کمشنر کے پاس آیا جنہیں میرا بھینڈر علاقے میں ممکنہ بم دھماکہ کی خبردی گئی۔

ممبئی پولیس نے مبینہ دھمکیوں کے بعد گوگل دفاتر میں سرچ آپریشن کیا اس دوران کوئی مشتبہ شے برآمد نہیں ہوئی۔

اسی دوران پولیس نے حیدرآباد سے فون کرنے والے مبینہ شخص کو گرفتارکرلیا ہے،فون کرنے والے کے پس پردہ کیا مقاصد تھے؟ ابھی سامنے نہیں آسکا ہے، تاہم پولیس نے فون کرنے والے کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ پانچ سو پانچ ون بی اور پانچ سو چھ ٹو کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button