عالمی خبریںمتحدہ عرب امارات

شیخ محمد بن زاید سے فرانسیسی صدر کی ملاقات، مختلف معاہدوں پر دستخط

خلیج اردو 3 دسمبر 2021
دبئی:متحدہ عرب امارات نے فرانس کے ساتھ رافیل طیاروں کی خریداری سمیت متعدد معاہدوں پر دستخط بہت کر لئے۔معاہدوں پر دستخط فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے دورہ متحدہ عرب امارات کے دوران کیے گئے۔
فرانسیسی صدر نے دبئی ایکسپو 2020 کا بھی دورہ کیا جہاں پر متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم لیڈر شیخ محمد بن زاید النہیان نے ان کا استقبال کیا۔

 

فرانسیسی مسلح افواج کی وزیر فلورنس پارلی نے اپنے ٹوئٹ میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے 80 رافیل طیارے خریدنے کے معاہدے کی تصدیق کی۔متحدہ عرب امارات نے فرانس سے 12 کیریکل ہیلی کاپٹرز بھی خریدنے کا معاہدہ کیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے جلد ہی معاہدوں سے متعلق تفصیلات سامنے آنے کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button