عالمی خبریں

بھارتی عدالت نے حریت پسند کشمیری رہنما یاسین ملک کو مجرم قرار دیدیا

خلیج اردو: بھارت کی عدالت نے کئی ماہ سے قابض فورسز کی حراست میں موجود حریت پسند کشمیری رہنما یاسین ملک کو دہشتگردی فنڈنگ کیس میں مجرم قرار دیدیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق این آئی اے عدالت نے کشمیری رہنما یاسین ملک کو دہشتگردی فنڈنگ کیس میں مجرم قرار دیا۔

میڈیا رپوٹس کے مطابق یاسین ملک سے ان کے مالیاتی تخمینے سے متعلق حلف نامہ بھی طلب کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا یہ بھی بتانا ہے کہ یاسین ملک کی سزا سے متعلق عدالت 25 مئی کو سماعت کرےگی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button