عالمی خبریں

پی ایس ایل کے ذریعے پاکستان میں کرکٹ کی بحالی میں کردار ادا کرنے پر خوش ہوں۔ ڈیوڈ میلان

خلیج اردو: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے بلے باز ڈیوڈ میلان نے کہا ہے کہ پاکستانی ہمیشہ کھلے دل سے ہمارا استقبال کرتے ہیں، پی ایس ایل کے ذریعے پاکستان میں کرکٹ کی بحالی میں کردار ادا کرنے پر خوش ہوں۔

نیشنل اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس میں ڈیوڈ میلان نے کہا کہ ٹی ٹوینٹی فارمیٹ میں پاکستان اچھی اور مضبوط ٹیم ہے جس کے پاس تمام آپشنز موجود ہیں، مجھے پی ایس ایل کھیلنے سے فائدہ ہوا جس کا تجربہ اپنے کھلاڑیوں کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں، امید ہے پاکستان کے خلاف اچھی سیریز ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل نے میرے کیریئر میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے کیونکہ مجھے پی ایس ایل میں کھیل کر بہت تجربہ حاصل ہوا، سپرلیگ دوسری لیگز سے مختلف ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button