عالمی خبریںپاکستانی خبریں

آئی سی سی ٹیم آف دی ایئر کا اعلان ہوگیا : بابر اعظم کپتان ، کوئی بھارتی کھلاڑی شامل نہیں

خلیج اردو
15نومبر 2021
دبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی نے ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی کے بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کا اعلان کیا ہے جس میں چھ مختلف ممالک کی ٹیموں سے کھلاڑی شامل ہیں۔ ان ٹیموں میں سری لنکا ، جنوبی افریقہ سمیت پاکستان کے بابر اعظم بطور کپتان شامل ہیں۔

چیمپئین آسٹریلیا ، دوسری آنے والی ٹیم نیوزی ، انگلینڈ اور پاکستان کے کھلاڑیوں کو اس ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔

اوپننگ بلے باز اور اس ورلڈ کپ میں ‘پلیئر آف دی ٹورنامنٹ’ رہنے والے ڈیوڈ وارنر، لیگ اسپنر ایڈم زمپا اور تیز باولر جوش ہیزل ووڈ ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

آئی سی سی کی ٹیم میں کوئی بھی ہندوستانی کرکٹر شامل نہیں ہے۔ ٹیم انڈیا افغانستان، اسکاٹ لینڈ اور نمیبیا کے خلاف تین غیر نتیجہ خیز کھیل جیتنے سے پہلے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کھانے کے بعد گروپ لیگ مرحلے سے باہر ہو گئی تھی۔

ٹیم بنانے والی جیوری نے بھارت سے کھلاڑیوں میں سے کسی کو بھی منتخب کرنے کا حقدار نہیں سمجھا جب کہ جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم اور انیرچ نورٹجے اور سری لنکا کے چرتھ اسالنکا اور وینندو ہسرنگا ایسے کھلاڑی تھے جن کی ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی نہیں کر پائی تھیں لیکن آئی سی سی کی ٹیم میں وہ جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے۔

انگلینڈ کے جوس بٹلر اور نیوزی لینڈ کے بائیں بازو کے ٹرینٹ بولٹ سمیت پاکستان کے بابر اعظم بطور کپتان اور سری لنکا کے سٹار ہسرنگا جنہوں نے ٹورنمنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لیں ہیں ، اس فہرست میں شامل ہیں۔

ٹیم کا انتخاب کرنے والے پینل نے بتایا ہے کہ یہ مشکل فیصلہ تھا کہ اتنے بہترین کھلاڑیوں میں سے انتخاب کرنا پڑرہا تھا۔ ٹیم کے کھلاڑی مندرجہ ذیل ہیں۔

ڈیوڈ وارنر (آسٹریلیا)

جوس بٹلر (ویکٹ کیپر) (انگلینڈ)

بابر اعظم (کپتان، پاکستان)

چارتھ اسالنکا (سری لنکا)

ایڈن مارکرم (جنوبی افریقہ)

معین علی (انگلینڈ)

وینندو ہسرنگا (سری لنکا)

ایڈم زمپا (آسٹریلیا)

جوش ہیزل ووڈ (آسٹریلیا)

ٹرینٹ بولٹ (نیوزی لینڈ)

اینریچ نورٹجے (جنوبی افریقہ)

12واں: شاہین آفریدی (پاکستان)

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button