عالمی خبریں

بنگلہ دیش میں بجلی گرنے سے شادی کی تقریب حادثے میں بدل گئی، 16 افراد ہلاک

 

خلیج اردو آن لائن:

بنگلہ دیش میں بدھ کے روز شادی کی تقریب کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 19 افراد ہلاک اور دولہے سمیت متعدد زخمی ہوگئے۔ چند ثانیوں میں خوشی کی تقریب سوگ میں بدل گئی۔

حکا کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد شیبگنج شہر کے قریب دریا میں ایک کشتی میں سوار تھے جب طوفانی بارش شروع ہوگئی، متاثرہ افراد طوفان سے بچنے کے لیے کشتی سے باہر آئے تو عین اسی وقت ان پر زور دار آسمانی بجلی آ گری۔

شہر کے ایک حکومتی عہدیدار نے میڈیا کو بتایا کہ اس پارٹی میں دلہن موجود نہیں تھی۔ عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ کچھ سیکنڈ میں متعدد باری بجلی گرنے سے 16 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہیں۔

یاد رہے کہ مون سون کی بارشوں کی وجہ سے بنگلہ دیش میں متعدد حادثات رونما ہوئے ہیں۔ ایک ہفتے تک جاری رہنے والی طوفانی بارشوں کی وجہ سے کوز بازار شہر میں 6 روہنگیا پناہ گزینوں سممیت 20 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

مزید برآں، بنگلہ دیش میں ہر سال بجلی گرنے سے متعدد ہلاکتیں ہوتی ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سال 2016 میں بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں 200 افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں سے 82 افراد مئی کے مہینے میں ایک ہی دن میں ہلاک ہوئے تھے۔

Source: Gulf Today.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button