عالمی خبریں

بھارت میں مسلم طالبات کے حجاب پہننے کے معاملہ پر عدالت کے اہم ریمارکس

خلیج اردو: بھارتی ریاست کرناٹک کی عدالت عالیہ میں مسلمان طالبات کو ہراساں کرنے کے خلاف درخواست دائر ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں مسلمان طالبات کو حجاب کیساتھ داخلے سے روک دیا گیا تھا جس کے بعد سے مسلم طالبات کو ہراساں کرنے کا سلسلہ چل رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹک ہائی کورٹ میں مسلمان طالبات کی درخواست پر سماعت ہوئی جس درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ خواتین کےلیے حجاب پہننا اسلام کی تعلیمات کے مطابق ہے جس پر بھارت عدالت نے ریمارکس دئیے کہ ریاست تمام مذاہب کا احترام کرتی ہے۔

درخواست گزار نے عدالت سے اپیل کی کہ مسلم طالبات کو ہراساں کیا جارہا ہے لہذا ریاست تحفظ فراہم کرے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ باحجاب مسلم طالبات کو دروازے پر روکنے والے کرناٹک کے کالج میں انتہا پسندوں نے ہندوتوا کا جھنڈا لہرا دیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button