عالمی خبریں

نبی کرم ﷺ نے دنیا میں انسانیت کو آزادی کے نعمت اور مفہوم سے روشناس کرایا، عمران خان کی تقریر

خلیج اردو
اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ نبی کریمﷺ نے سب سے پہلے انسانوں کو ذہنی اور اندرونی طورپر آزاد کیا۔ آزادی ہی حقیقی نعمت ہے کیونہ آزاد ذہن ہی بڑے کام کرتے ہیں۔غلام ذہن کوئی چیز ایجاد نہیں کرتے۔

اسلام آباد میں رحمت اللعالمین ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ نبی ﷺکورحمت للعالمین کہاگیا وہ سب کیلئے رحمت بن کرآئےتھے۔ جو بھی معاشرہ نبیﷺکی سیرت پرچلے گااس میں برکت آجائےگی۔ انہوں نے کہا کہ نبی سے عشق ایک حقیقی جذبہ ہے۔ عاشق رسول ﷺہونے کیلئے کوئی ڈگری نہیں چاہئے۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ یورپ میں اگر کسی پر کرپشن کا الزام لگ جائے تو وہ چھپتا پھرتا ہے،،، سنگاپور میں ایماندار وزیراعظم آیا جس نے قانون کی بالادستی قائم کی۔ وزیراعظم کا دوست پکڑا گیا تو اس نے خوف سےخودکشی کرلی۔ ایسا نہیں ہے کہ سنگاپور نے ایک دن میں ترقی کی ہو بالکہ سنگاپور اور پاکستان کی 60 کی دہانی میں اوسط آمدن برابر تھی۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ تعلیم کے بغیر معاشرہ اوپر نہیں جاتا ہم نے تعلیم پر فوکس کیا تھا،یکساں نظام تعلیم لائے تھے ۔ اس کا مقصد امیر غریب کی تمیز ختم کرنی تھی۔

مسٹر خان نے کہا کہ پہلی مرتبہ برطانیہ جاکر فلاحی ریاست دیکھی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان لَا اِلٰـہَ اِلَّا اللہ کے نعرے پر بنا تھا لیکن بدقسمتی سے آج ہماری کوئی عزت نہیں کرتا۔ باہر سے حکم آتا ہے اور ہمارے حکمران مان لیتے ہیں۔ آزادی کے لیے قربانیاں دینی پڑتی ہیں۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button