عالمی خبریں

جرمنی میں منکی پاکس وائرس سے متاثرہ شخص کی ناک گلنا شروع ہوگئی

خلیج اردو: منکی پاکس نے جرمنی میں بھی تباہی مچا دی اور ایک وائرس سے متاثرہ شخص کی ناک گلانا شروع کری، مذکورہ شخص ایڈز کا بھی شکار ہے۔

جرمن میڈیا کے مطابق جرمنی میں منکی پاکس سے متاثرہ شخص کی ناک گلنا شروع ہوگئی، جو ماہرین کے مطابق یہ اپنی نوعیت کا واحد کیس ہے- یہ کیس اس وقت سامنے آیا جب 40 سالہ متاثرہ شخص ناک پر سرخ نشانات کی شکایت لے کر ڈاکٹرز کے پاس پہنچا جس نے اسے سن برن قرار دے کر واپس بھیج دیا لیکن بعد ازاں اس کی حالت تشویش ناک ہوگئی۔

مریض کی حالت بگڑنے پر ڈاکٹروں نے اس کا معائنہ کیا، تو ٹسٹ میں منکی پاکس کے علاوہ ایچ آئی وی کی تشخیص ہوئی جس کی وجہ سے اس کی ناک میں نیکروسس ہو گیا تھا جس میں اعضا گلنا شروع ہو جاتے ہیں۔

متاثر شخص کی نیکروسس کی وجہ سے ناک تین دن میں سرخ سے سیاہ ہوگئی۔ متاثرہ مریض کو انفیکشن کے علاج کے لیے ادویات دی گئیں جس سے زخم تو سوکھ گئے اور تکلیف میں جزوی طور پر بہتری آئی لیکن تکلیف ختم نہیں ہوئی۔

ماہرین کے مطابق انفیکشن کی وجہ سے اس شخص کے جسم کے ٹشوز ختم ہو رہے ہیں اور اب متاثر شخص کی ناک کی جگہ اب سیاہ کھرنڈ ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جلد ہی اس کے مکمل جسم پر سفید پس والے دانے نمودار ہوجائیں گے جن کا ٹھیک ہونا مشکل ہے۔

انفیکشن جرنل میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق ایچ آئی وی کے باعث مریض کا مدافعتی نظام کمزور ہوکر ختم ہو چکا ہے جس کے باعث اس کا کیس تشویش ناک حد تک بڑھ کر نیکروسس میں تبدیل ہوگیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button