عالمی خبریں

بھارت میں خاتون اسکول ٹیچر کی جانب سے طالب علم پر تشدد کی انتہا کردی گئی، بچے کو بالکونی سے گرادیا

خلیج اردو
کرناٹک: بھارتی ریاست کرنٹک میں ایک اسکول ٹیچر نے سفاکانہ اقدام اٹھایا ہے اور اپنے ایک طالب علم کو اسکول کی بالکونی سے گرادیا ہے۔ پہلے طالب علم کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور اس کے بعد اسے اسکول کی بالکونی سے دھکا دے کر گردیا گیا۔

شمالی کرناٹک کے ایک گاؤں ہگلی کے آدرش پرائمری اسکول کی ٹیچر موتھاپا نامی نے چوتھی جماعت کے طالب علم بھرت کو بالکونی سے گرانے سے پہلے بیلچے سے مارا۔ سینئر پولیس آفیسر کے مطابق اس تشدد کی وجہ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ کوئی فیملی معاملہ شامل ہے تشدد کی وجوہات سامنے نہیں آئیں۔

بچے کی ماں گیتا بارکر جو کہ اسی اسکول میں ٹیچر ہے جب وہ وہاں پہنچی تو اس ٹیچر نے اسے بھی خوب تھپڑ مارے۔ ملزمہ ٹیچر کنٹریکٹ ملازم ہے اور اس واردات کے بعد سے غائب ہے۔

اسی قسم کا ایک واقعہ گزشتہ ہفتے دہلی کے ایک اسکول میں بھی پیش آیا تھا جہاں ایک خاتون ٹیچر نے غصے میں پانچویں کلاس کی ایک کمسن طالبہ پر قینچی سے حملے کے بعد اسے پہلی منزل پر واقع اسکول کی عمارت سے نیچے پھینک دیا تھا۔

پولیس کے مطابق خاتون ٹیچر نے بظاہر خود کو کلاس روم میں بچوں کے ساتھ لاک کرلیا تھا اور اس کے بعد اس نے انتہائی وحشیانہ انداز میں طلبہ پر بوتلیں پھینکنا شروع کردیں، لڑکی کو پکڑ کر اس کے بال کاٹے اور اسے نیچے پھینک دیا تھا۔

Source: Jang.com

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button