عالمی خبریں

کابل میں طالبان نے نشے کے عادی افراد کے خلاف اقدامات شروع کردیے۔

خلیج اردو: عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان جنگجوؤں کی جانب سے کابل کے پلوں کے نیچے موجود سیکڑوں نشےکے عادی افراد کو ابن سینا میڈیکل اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اے ایف پی کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ طالبان جنگجو نشے کے عادی افراد کو زبردستی پکڑ کرلے جارہے ہیں۔

ایک تصویر میں کابل کے ابن سینا اسپتال میں نشے کے عادی شخص کے بال مونڈتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

ایک اور تصویر میں دیکھا جاسکتا ہےکہ نشے کے عادی افراد اسپتال میں موجود ہیں۔

اس سے قبل افغانستان کے وزیر صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ وہ ملک میں منشیات جیسے مسئلے سے نمٹنے کے لیے سخت اقدامات کا ارادہ رکھتے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button