عالمی خبریں

نائیجریا میں مسلح افراد نے مسجد پر حملہ کر کے 16 نمازیوں کو شہید کر دیا

خلیج اردو: غیر ملکی میڈیا کے مطابق مغربی افریقی ملک نائجیریا کے شمالی خطے میں مسلح افراد نے مسجد پر حملہ کر دیا، 16 افراد کو شہید کرنے کے بعد متعدد افراد کو اغوا بھی کرلیا ہے۔

مقامی حکام کے مطابق یہ پرتشدد واقعہ نائجر صوبہ کے مشیگو علاقے کے گاؤں میں اس وقت پیش آیا جب موٹر سائیکل پر سوار درجنوں مسلح حملہ آوروں نے گاؤں پر حملہ کردیا۔ انہوں نے مسجد میں عبادت کرنے والے افراد کو ہلاک کرتے ہوئے لوٹ مار بھی کی۔ پولیس نے نو ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق نائیجیریا کے شمال وسطی اور شمال مغربی علاقوں میں مقامی مسلح گروہ تاوان کے لیے رہائشیوں کو اغوا اور قتل کرتے ہیں
قوم اس غم میں بھی شامل ہوجائے مسجد پر حملہ 16 نمازی شہید کیا یہ انسان نہیں تھے ایک فرد پر سب نے بڑا غم کا اظہار کیا تھا کچھ یہاں بھی درکار ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button