عالمی خبریں

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے فلسطین سے اظہار یکجہتی کرنیوالے فنکار کو گرفتار کرلیا

خلیج اردو: مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے فنکار نے فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے سڑک کے مرکز میں بنی دیوار پر رنگوں سے ’ ہم ہیں فلسطین ‘ لکھ دیا۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ’ہم ہیں فلسطین ‘لکھنے والے 32سالہ آرٹسٹ مدثر گل اور فلسطین کے لیے دعا کرنے والے مذہبی رہنما سمیت 19 افرادکو بھارتی پولیس نے گرفتار کرلیا۔

مدثر گل کے اہل خانہ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس اقدام کے ساتھ بھارتی پولیس نے اظہار رائے کی آزادی کو بھی سینسر لگادیا ہے، انہوں نے سوال کیا کہ ان کے بیٹے کو حراست میں کیوں لیا گیا؟کیا حکومت نے یہاں فن پر بھی پابندی عائد کردی ہے؟

مدثرگل کے اہلخانہ کا کہنا تھا کہ جب پوری دنیا اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز اٹھارہی ہے تو ہم کیوں نہیں بول سکتے؟ ہم کیوں فن پر کام نہیں کرسکتے؟ ہم کس قسم کی جمہوریت میں رہتے ہیں؟ کیا ہم فلسطین کے لیے اپنے غم کا اظہار نہیں کرسکتے؟

دنیا بھر کے مختلف ممالک کی طرح کشمیر میں بھی فلسطین کی حمایت میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، مقبوضہ کشمیر میں جمعہ کی نماز کے بعد فلسطین کے حق میں جھنڈے بھی لہرائے گئے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button