عالمی خبریں

بھارت کا کل سے کرتارپور راہداری کھولنے کا اعلان

خلیج اردو: بھارتی وزیرداخلہ امیت شاہ نے بیان میں کہا کہ کرتارپور راہدری سترہ نومبر سے کھول دی جائے گی۔ کرتارپورراہداری کھلنے سے بڑی تعداد میں سکھ یاتریوں کوفائدہ ہوگا۔

پاکستان اپنی طرف سے پہلے ہی راہداری کھولنے کا اعلان کرچکا ہے۔ دونوں ملکوں نے مارچ 2020 میں کورونا کی وجہ سے راہداری بند کردی تھی۔

بابا گرونانک کا جنم دن منانے کے لئے دنیا بھرسے سکھ یاتری پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ جنم دن کی مرکزی تقریب انیس نومبرکوجنم استھان ننکانہ صاحب میں ہوگی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button