عالمی خبریںخلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

تاریخ میں پہلی مرتبہ بھارتی آرمی چیف سعودی عرب کا دورہ کیوں کررہے ہیں؟

خلیج اردو
11 دسمبر 2020
نئی دہلی: بھارت کے مسلح افواج کے سربراہ منوج مکند نراوانے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ایک ہفتے کے سرکاری دورے پر ابوظہبی پہنچ گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل ایم ایم نراوانے مشرق وسطیٰ کے ایک ہفتے کے سرکاری دورے پر ہیں۔ اُن کا پہلا پڑاؤ متحدہ عرب امارات ہے جہاں انہوں نے اماراتی بری فوج کے کمانڈر اور اسٹاف میجر جنرل صالح محمد صالح الامری سے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں باہمی دلچسپی اور دفاعی تعاون کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

امارات پہنچنے پر جنرل نراوانے کو متحدہ عرب امارات کی لینڈ فورس کے ہیڈکوارٹر میں گارڈ آف آنر دیا گیا ۔ انہوں نے شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔ جنرل نراوانے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا دورہ کرنے والے پہلے بھارتی آرمی چیف بن گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا میں بتایا گیا ہے کہ جنرل نراوانے 13 اور 14 دسمبر کو سعودی عرب کے دورے پر پہنچیں گے اور وہاں بھی ملک کی اہم فوجی اور سیاسی شخصیات سے ملاقات کریں گے ، بھارتی جنرل 15 دسمبر کو وطن واپس لوٹیں گے۔

Source : Express

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button