عالمی خبریں

بھارت میں کورونا کیسز میں اضافے سے آکسیجن سلنڈرز کی کمی ، اسپتالوں کے انتظامیہ کی مدد کیلئے پکار

خلیج اردو
16 ستمبر 2020
ممبئی: بدھ کے روز بھارت میں اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس کیسز کی تعداد 5 ملین سے تجاوز کر گئے جس کے بعد وائرس سے بری طرح متائثر ہونے والوں کیلئے اسپتالوں میں آکسیجن ماسک کی کمی کا خدشہ پیدا ہوا ہے۔

ہزاروں کی تعداد میں کورونا سے متائثرہ مریضوں کی وجہ سے اسپتالوں پر دباؤ میں اضافہ ہوا ہے۔

مہراشٹرا، گجرات اور اترپردیش جیسی بڑی ریاستوں میں کورونا کی صورت حال کافی خراب ہے اور آکسیجن کی مانگ میں تین گنا سے زیادہ اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اسپتالوں نے ہنگامی صورت حال کا اعلان کرتے ہوئے مدد طلب کی ہے۔

وزارت صحت نے بدھ کے روز 90 ہزار 123 نئے کیسز کا اعلان کیا ہے جس کے بعد ملک میں مریضوں کی تعداد 5.02 ملین ہو گئی ہے۔ کورونا سے پچھلے چوبیس گھنٹوں 1290 اموات ہوئیں ہیں جس کے بعد بھارت بھر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 82 ہزار 66 ہوگئی ہے۔

بھارت میں پچھلے 12 دنوں میں کورونا سے 1 ملین سے زائد افراد متائثر ہوئے ہیں جس کے بعد امریکہ کے بعد بھارت دوسرا ملک بن گیا ہے جہاں مریضوں کی تعداد 5 ملین سے تجاوز کر گئی ہو۔

سرکاری حکام کے مطابق اترپریش کی بڑی ریاست میں آکسیجن سلینڈر کی عام حالات میں طلب 5000 سلنڈر ہوتی ہے جو دستیاب 1000 سلنڈرز کے مقابلے میں کافی زیادہ ہے۔

مہراشٹرا میں بڑھتی ہوئی طلب کے بعد حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ آکسیجن سلنڈر دیگر ریاستوں کو مہیا کرنے پر پابندی لگائے۔

ملک میں آکسیجن ماسک سپلائی کرنے والی گاڑیوں کو ہنگامی صورت حال میں بروقت پہنچنے کیلئے ٹریفک ضوابط میں استثنی دیا گیا ہے۔

ممبئی میں دو نجی اسپتال چلانے والے ڈاکٹر رویندر کھڈے پاٹل نے بتایا کہ وہ کس پریشانی میں ہوتا ہے کہ اپنے مریضوں کیلئے آکسیجن سلنڈر کا بندوبست کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ دو روز قبل ان کو آکسیجن وقت پر مہیا نہیں کی گئی اور وہ اپنے 5 سے 6 مریضوں کو کھونے والا تھا کہ اپنا اثر رسوخ استعمال کرکے مشکل سے آکسیجن سلنڈرز کا بندوبست کیا۔

انہوں نے خبررساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ اگر سپلائی میں تھوڑی بھی دیر ہوجاتی تو وہ اپنے مریضوں کو بچا نہ پاتے۔

Source : Reuters

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button