عالمی خبریں

بھارت: کورونا کے مریض نے آئسولیشن وارڈ کی عدم دستیابی کے باعث خود کو درخت پر قرنطینہ کر لیا

 

خلیج اردو آن لائن:

بھارت کے علاقے تلنگانہ میں کورونا کے مریضوں کے لیے آئسولیشن وارڈ نہ ہونے کی وجہ سے کورونا کے ایک 18 سالہ مریض نے خود کو درخت پر قرنطینہ کر لیا۔

نیوز 18 کے مطابق شیوا گزشتہ 11 دنوں سے درخت پر بمبو درخت کی شاخوں سے بنائے بستر پر سو رہا ہے۔ وہ ایک قبائلی گاؤں کا رہائشی اور اس کے گاؤں سے ہسپتال 30 کلومیٹر کی دوری پر۔

جب اسکا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تو اس کے گاؤں کے کچھ رضاکاروں نے اسے گھر والے سے الگ ہونے کا مشورہ دیا جس کے بعد اس نے درخت پر ایک بستر بنایا اور خود کو قرنطینہ کر لیا کیونکہ اس کے چھوٹے سے گھر میں اس کے لیے جگہ کم تھی۔

شیوا حیدر آباد میں تعلیم حاصل کر رہا تھا لیکن وہاں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث اپنے گاؤں واپس آگیا تھا۔

شیوا نے ایک رسی اور ایک بالٹی کی مدد سے ایک پلی بنائی تاکہ اس کے گھر والے اس تک کھانا پینے اور ضرورت کی دیگر اشیا پہنچا سکیں۔

خیال رہے کہ اس گاؤں کے متعدد لوگوں نے کورونا ہونے کے بعد خود کو غیر معمولی طریقوں سے قرنطینہ کیا ہے۔ کچھ افراد نے خود کو باتھ رومز اور جھونپڑیوں میں قرنطینہ کر چکے ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button