عالمی خبریں

بھارت میں سنگدل باپ نے اپنی دو سالہ بیٹی کو قتل کردیا، قاتل باپ بٹ کوائن میں بڑا نقصان اٹھا چکا تھا، ملزم نے پولیس کے سامنے غیرمعقول وجہ بتا دی

خلیج اردو
بنگلور: بھارتی ریاست بنگلور سے تعلق رکھنے والے 45 سالہ باپ نے اپنی دو سالہ کی بیٹی کو مبینہ طور پر قتل کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق ٹینکالوجی سے متعلق مہارت رکھنے والے قاتل نے اپنی دو سالہ بیٹی کو قتل کر تے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے پاس اپنی بیٹی کو کھلانے کے لیے پیسے نہیں تھے۔

پولیس کے مطابق ماہر ٹیکنالوجی نے اپنی بیٹی کو قتل کرنے کے بعد خود کو پانی میں ڈبو کر خودکشی کی کوشش کی تاہم وہ ناکام رہا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کولار تعلقہ کے کنڈاٹی گاؤں کی جھیل میں ہفتہ کی رات ایک دو سالہ بچی کی لاش ملی۔ پولیس نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ ایک نیلے رنگ کی کار بھی جھیل کے کنارے سے ملی ہے۔

کار کے بارے میں شک ہونے پر مقامی لوگوں نے کولار دیہی پولیس اسٹیشن کو مطلع کیا۔تفتیش کے بعد پولیس نے بیٹی کے قتل کے الزام میں ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

ملزم کی شناخت راہول پرمار کے طور پر ہوئی ہے جسکا تعلق گجرات سے ہے اور وہ دو سال قبل اپنی بیوی بھاویہ کے ساتھ بنگلورو میں آباد ہوا تھا۔

راہول نے پولیس بیان دیا کہ مارنے سے پہلے اس نے اپنی بیٹی کو کار میں گلے لگایا، اس کے ساتھ وقت گزارا، اس کے ساتھ کھیلا اور پھر اسے مار ڈالا کیونکہ اس کے پاس پیسے نہیں تھے اور وہ اسے کھانا کھلانے کے قابل نہیں تھا۔

ملزم اور اس کی بیٹی 15 نومبر کو لاپتہ ہو گئے تھے جس کے بعد بچے کی ماں بھاویہ نے پولیس سٹیشن میں گمشدگی کی شکایت درج کرائی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پرمار گزشتہ چھ ماہ سے بے روزگار تھا اور اسے اپنے بٹ کوائن کے کاروبار میں مالی نقصان اٹھانا پڑا تھا۔

پرمار نے بنگلورو پولیس اسٹیشن میں اپنے گھر سے سونے کے زیورات کی چوری کی شکایت بھی درج کرائی تھی۔ پولس کی جانب سے جانچ پر معلوم ہوا کہ راہول نے خود گھر سے زیورات چرا کر گروی رکھے تھے۔

مقدمہ جھوٹا ثابت ہونے پر پولیس نے اسے تنبیہ کی اور تھانے طلب کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شبہ ہے کہ راہل نے پولیس میں فرضی مقدمہ درج کرنے کے نتائج کا سامنا کرنے کے خوف سے کچھ کیا ہوگا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button