عالمی خبریں

دولہا شادی والے دن چشمے کے بغیر اخبار پڑھنے میں ناکام، دلہن نے شادی سے انکار کر دیا

 

خلیج اردو آن لائن:

ہم ایسی خبریں تو سنتے ہی رہتے ہیں کہ دلہن نے جہیز مانگے جانے پر شادی سے انکار کر دیا یا دولہے کے شراب کا عادی ہونے کہ وجہ سے دلہن نے شادی والے دن شادی سے انکار کر دیا۔ لیکن بھارت میں پیش آیا ایک انوکھا واقعہ جس میں دلہن نے شادی والی دن شادی سے اس لیے انکار کر دیا کہ دولہا نظر والا چشمہ لگائے بغیر اخبار نہیں پڑھ  پایا۔

واقعہ بھارت کی ریاست اترپردیش کے ضلع اوریا میں پیش آیا۔ جہاں دلہن نے صرف اس لیے شادی سے انکار کر دیا کہ دولہا عینک لگائے بغیر اخبار نہیں پڑھ سکتا تھا۔

مقامی میڈیا کے مطابق ارجن سنگھ نے اپنی بیٹی ارچنا کی شادی شیوم نے نامی لڑکے کے ساتھ طے کی تھی۔ 20 جون کو جب لڑکے والے بارات لے کر لڑکی کے گھر پہنچے تو لڑکے نے نظر عینک لگا رکھی تھی۔ جس پر لڑکی کے گھر والوں نے لڑکے کو بغیر عینک کے ہندی اخبار پڑھنے کا کہا جو وہ نہیں پڑھ پایا۔ جس کے بعد ارچنا نے شادی سے انکار کر دیا۔

شادی سے انکار کے بعد لڑکی کے خاندان والوں نے قریبی تھانے میں شکایت درج کروائی جس میں لڑکے والوں سے جہیز، جس میں ایک موٹرسائیکل اور نقدی بھی شامل تھی، کی واپسی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

Source: Gulf Today.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button