عالمی خبریں

بھارت میں زمانہ جاہلیت کی یاد تازہ ہو گئی، ماں کے پیٹ میں بچے کا جنس معلوم کرنے کیلئے اس کا پیٹ چیر ڈالا

خلیج اردو
22 ستمبر 2020
نیو دہلی: بھارت کے درالحکومت نیو دہلی میں ایک خاوند نے حاملہ بیوی کا پیٹ چیر ڈالا۔ خاوند اپنے نوزائدہ بچے کا جنس دیکھنا چاہتا تھا۔

پولیس نے حملہ آور خاوند کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ خاتون کو انتہائی نگہداشت میں استپال منتقل کیا گیا ہے۔

خاتون کے بھائی گولو سنگھ کے مطابق ملزم نے خاتون پر دارنتی سے حملہ کیا اور اس کا پیٹ پھاڑ کر نوزائدہ بچہ بھی مارڈالا۔ خاوند دیکھنا چاہتا تھا کہ اس کا بچہ لڑکا ہے یا لڑکی۔

ملزم کے پہلے سے پانچ بیٹیاں ہیں اور بھارت میں بچیوں کی پیدائش پر دکھ کا اظہار کیا جاتا ہے۔ بچی کو شادی پر جہیز دینا پڑتا ہے جبکہ بچوں کو جائیداد کا وارث سمجھا جاتا ہے۔ بھارت میں جنس معلوم ہونے پر بچی کی وجہ سے ابورشن کرانا قانونی طور پر جرم ہے صرف رجسٹرڈ جگہوں پر کسی مجبوری کی وجہ سے اسقاط حمل کی اجازت ہے۔

حکومت نے ڈاکٹروں کو منع کیا ہے کہ وہ ماں کے پیٹ میں موجود بچے کی جنس والدین کو نہ بتائیں۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والا نوزائدہ بچہ لڑکا ہی تھا لیکن باپ نے جہالت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے بچے کو کھویا اور اپنے بیوی بھی شدید زخمی کی جس کی حالت تشویش ناک ہے۔

Source : Khaleej times

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button