عالمی خبریں

ایک کیچ مس کرنے پر بھارتی کھلاڑی ہرشدیپ کیخلاف محاذ گرم

خلیج اردو: پاکستانی کرکٹ ٹیم نے بھارت کے خلاف فتح پرجہاں کافی مبارکبادیاں وصول کی ہیں وہاں دوسری جانب بھارتی کھلاڑی ہرشدیپ نے بھی پاکستانی قوم کے دل بھی جیت لئے ہیں لیکن ہرشدیپ کیخلاف انکی اپنی ٹیم نے بھی محاذ گرم کرتے ہوئے انکو غدار قرار دے دیا ہے۔ کوئی انکے کیخلاف خالصتانی ہونے کے ناطے پاکستانی ٹیم کا ساتھ دینے کا طعنہ دے رہا ہے تو کوئی انکو ٹیم سے نکال باہر کرنے کیلئے بات کررہا ہے، تاہم ان سب باتوں کے خلاف سابق کپتان ویرات کوہلی میدان میں آگئے ہیں-

دوسری جانب پاستانی قوم بھی لگتا ہے کہ جیسے ارشدیپ سنگھ کو بھارت سے نکلوا کر ہی دم لے گی، یہاں تک کہ گوگل کے وکی پیڈیا پر راتوں رات اس کی نیشنیلٹی ہی تبدیل کر ڈالی۔

انڈین I.T کی وزارت نے وکی پیڈیا کو ایک لیٹر لکھا ہے کہ ہندوستانی کرکٹر ہرشدیپ سنگھ کے پیج پر بھارت کی جگہ Khalistan غلطی سے لکھا گیا ہے اور بھارت کے مطابق یہ پیج ایک پاکستانی (IP ایڈریس) سے تبدیل کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button