عالمی خبریں

گستاخانہ بیان، بھارتی سپریم کورٹ نے 9 مقدمات میں نوپور شرما کو ریلیف دے دیا

خلیج اردو: بھارتی سپریم کورٹ نےگستاخانہ بیان دینے والی حکمراں جماعت بی جے پی کی سابق ترجمان نوپور شرما کو ریلیف دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے 9 مقدمات میں پولیس کو نوپور شرما کی گرفتاری سے روک دیا۔

سپریم کورٹ نے ریاستی حکومتوں کو نوپور کے خلاف درج تمام ایف آئی آرز کو بھی یکجا کرنے کا حکم دیا ہے، نوپور شرما کے مقدمات کے خلاف درخواست پر اگلی سماعت دس اگست کو ہوگی۔

بھارتی سپریم کورٹ نے اگلی سماعت تک نوپورکےخلاف نیا مقدمہ دائرکرنے سے بھی روک دیا ہے۔

خیال رہے کہ حکمراں جماعت بی جے پی کی سابق ترجمان نوپور شرما نے بھارتی چینل پر گستاخانہ بیان دیا تھا جس پر نوپورشرما کے خلاف بھارت کی 8 ریاستوں میں مقدمات درج کیےگئے ہیں۔

نوپور شرما کے گستاخانہ بیان کے بعد بھارت سمیت دنیا بھر میں شدید احتجاج کیا گیا جب کہ اسلامی ممالک کے احتجاج پر بی جے پی نے نوپور شرما کی رکنیت بھی معطل کردی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button