عالمی خبریں

کوکین اسمگلر کی کہانی جو 10 سے زائد ممالک میں کاروبار کا مالک تھا پولیس کی گرفت سے بچ نہ سکا

(خلیج اردو ) بین القوامی کوکین اسمگلنگ گینگ کو سیکورٹی فورسز نے قابو کر لیا ہے ۔اس گروہ کو قابو کرنے کے لئے 10 ممالک میں چھاپے مارے جارہے تھے اور 20 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔
دبئی میں بھی یہ گروہ متحرک تھا اور دبئی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ایک اسمگلر ڈینس متوشی کو گرفتار کیا جس نے ٹنوں کے حساب سے کوکین دبئی سے یورپ اسمگل کری ۔

اسسٹنٹ کمانڈر ان چیف کرمینل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ دبئی پولیس میجر جنرل خلیل المنصوری کے مطابق اٹلی کی انویسٹیگیشن ٹیم نے انکے ساتھ معلومات شئیر کی جس کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ۔

مجرم متوشی کو قانونی چارہ جوئی کے بعد اٹلی کے حوالہ کردیا جائے گا ۔ یہ دبئی پولیس کی بین الاقوامی سیکورٹی فورسز کے ساتھ کاروائیوں میں ایک اہم آپریشن تھا ۔اس سے پہلے دبئی پولیس نے ریڈون ٹاگھی کو بھی گرفتار کیا تھا جو یورپ کا جرائم پیشہ گروہ کا لیڈر تھا ۔

اس آپریشن میں سینکڑوں پولیس اہلکار شریک ہوئے جس کی سربراہی اٹلی پولیس نے کی اور انتہائی ماہر سمگلروں کو گرفتار کیا گیا ہے جو کوکین کو گاڑیوں میں یورپ کے بارڈر پر پہنچاتے تھے ۔

اس آپریشن میں 4 ٹن سے زائد کوکین کو قبضہ میں لیا گیا ہے جس کی مالیت 67۔3 بلین ڈالر تک بنتی ہے جبکہ 82۔23 ملین درہم کیش بھی پکڑا گیا ہے ۔ اس گینگ کا لیڈر 40 سالہ البانیہ سے تعلق رکھنے والا شخص ہے جو یکواڈور میں رہتا ہے ۔ اس آپریشن میں اٹلی میں 5 افراد، 5 افراد البانیہ میں، 2 نیدرلینڈ میں 2 جرمنی میں ایک رومانیہ میں ایک ایک ہنگری سپین اور دبئی میں گرفتار کیا گیا ۔

سیکورٹی فورسز کے مطابق یہ جرائم پیشہ عناصر کا قعلہ قیمہ کرنے کے لئے کیا جانے والا ایک بڑا آپریشن ہے جس میں منشیات اسمگلنگ، منشیات ترسیل اور قتل وغارت کرنے والے افراد کو پانچ سال کی انویسٹیگیشن کے بعد گرفتار کیا گیا ۔

البانیہ سے کنٹرول ہونے والا یہ گروہ ساوتھ امریکہ سے منشیات کی حصولی سے لے کر منشیات کی ترسیل تک کے دھندہ چلاتا تھا اور منشیات کو یورپ میں سپلائی کیا جاتا ۔ البانیہ سے تعلق رکھنے والا شخص براہراست امریکہ سے منشیات حاصل کرتا اور سمندری راستے سے یہ منشیات سپلائی کی جاتی ۔ پیسوں کی ترسیل کے لئے ہونڈی حوالہ سسٹم جیسا طریقہ استعمال کیا جاتا جہاں ایک جگہ سے پیشہ دیا جاتا اور دوسری جگہ سے پیشہ وصول کیا جاتا ہے ۔ اس طریقے سے بلین کے حساب سے ڈالر بھی اسمگل کیا جاتا تھا ۔

اٹلی پولیس نے 2015 سے اب تک اس نیٹ ورک کے 80 سے زائد افراد کو گرفتار کیا ہے جنکو قانونی کاروائی کے لئے پیش کیا گیا ہے ۔

Source:The National

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button