عالمی خبریں

جوبائیڈن نے پیوٹن کو ’جنگی مجرم‘ قرار دیدیا

خلیج اردو: امریکی صدر جو بائیڈن نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو جنگی مجرم قرار دے دیا ۔

ایک تقریب میں صحافیوں کےسوالات کےغیررسمی جوابات میں امریکی صدر نے کہا وہ سمجھتے ہیں کہ پیوٹن جنگی مجرم ہیں ۔

دوسری جانب روس نے امریکی صدر کے بیان پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ان کابیان مسترد کر دیا۔

صدر پیوٹن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی بیان بازی ناقابل قبول اور ناقابل معافی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیان بازی ایسی ریاست کا سربراہ کر رہاہے جس کے بموں سے دنیا بھر میں لاکھوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

خیال رہے کہ روس نے 24 فروری کو یوکرین پر حملوں کا آغاز کیا تھا جس کے بعد سے اب تک سیکڑوں افراد ہلاک، رہائشی اور ملٹری انفرا اسٹرکچر تباہ اور لاکھوں کی تعداد میں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button