عالمی خبریں

کابل بم حملہ صرف ایک خودکش حملہ آور نے کیا، پینٹاگون

 

خلیج اردو آن لائن:

گزشتہ روز افغانستان کے دارالاحکومت کابل کے ایئر پورٹ کےقریب ہونے والے خود کش بم دھماکے کے بارے میں بات کرتے ہوئے جمعے کے روز پینٹا گون کا کہنا تھا کہ بم حملے میں صرف ایک خود کش حملہ آور ملوث تھا۔ اور قریبی ہوٹل کے قریب کوئی دوسرا دھماکہ نہیں ہوا تھا۔

یاد رہے کہ جمعرات کے روز ہونے والے بم دھماکے میں 13 امریکی فوجی 79 افغان باشندے ہلاک ہوگے تھے۔ بم دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے۔

آرمی کے میجر جنرل ویلیئم ٹیلر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ "میں آپ کے لیے تصدیق کرتا چلوں کے ہمارا ماننا ہے کہ بیرن ہوٹل کے قریب کوئی دوسرا دھماکہ نہیں ہوا تھا۔ اور خود کش حملہ آور صرف ایک تھا”۔

انہوں نے بتایا کہ حملے میں زخمی ہونے والے فوجیوں کا اس وقت جرمنی میں علاج جاری ہے۔

جبکہ پینٹاگون کے ترجمان نے رپورٹرز کو بتایا کہ امریکہ کا ماننا ہے کہ مزید دھماکوں کا خطرہ ابھی موجود ہے۔ انہوں نے بتایا کہ "ہم مکمل تیار ہیں اور مستقبل میں مزید حملوں کی توقع کرتے ہیں۔ ہم ان خطرات کی وریچوئلی مکمل نگرانی کر رہے ہیں”۔

یاد رہے افغانستان میں جاری 20 سالہ جنگ ختم کر کے غیر ملکی فوجیں افغانستان سے انخلا کر گئی ہیں۔ جس کے بعد افغانستان میں اس وقت طالبان کا قبضہ ہے اور ہزاروں افغانی اس وقت افغانستان چھوڑ چکے ہیں۔ سینکڑوں افغانستان چھوڑنے کے لیے ایئر پورٹ پہنچ رہے۔ افغانیوں کو افغانستان سے نکالنے کے آپریشن کی قیادت امریکہ کر رہا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button