عالمی خبریں

کیوی وزیر اعظم نے کورونا کے باعث اپنی شادی ملتوی کر دی

خلیج اردو: نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے ملک میں کورونا کی نئی لہر کی وجہ سے اپنی شادی کی تقریب ملتوی کر دی۔

نیوزی لینڈ میں اومی کرون کے پھیلاؤ کے سبب سخت پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں اور عوام کو بھی ایس او پیز کا خیال رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جیسنڈا آرڈرن نے اپنی شادی ملتوی کرنے کی تصدیق میڈیا سے گفتگو کے دوران کی اور بتایا کہ ٹیلی ویژن میزبان کلارک گیفورڈ کے ساتھ ان کی شادی کی تقریب منعقد نہیں ہو سکے گی۔

انہوں نے کہا کہ میں بھی اسی ملک کا حصہ ہوں، یہ وہ وقت ہے جب قوم خطرناک وبا سے جنگ لڑ رہی ہے، سب سے زیادہ تکلیف دہ ہوتا ہے جب کوئی اس کے پیارے کے ساتھ اس وقت موجود نہ ہو جب وہ بیماری سے گزر رہا ہو، یہ سب میری اداسی سے کئی گنا زیادہ ہے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ میں کووڈ کے بڑھتے کیسز کے سبب ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے، ملک میں فوری طور پر اقدامات کیے گئے اور نئی پابندیاں نافذ کی گئیں جن کا اطلاق اتوار کو مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجے سے ہوگا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button