عالمی خبریںمعلومات

کورین ڈاکٹر حامد چوئی ینگ کیل نے کورین زبان میں قرآن مجید اور صحیح بخاری کا ترجمہ کرلیا

خلیج اردو: کوریا سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر حامد چوئی ینگ کیل نے کورین زبان میں قرآن مجید اور صحیح بخاری کا ترجمہ کیا ہے۔

یہ پہلے مسلم سکالر ہیں جنہوں نے پہلی بار کورین زبان میں قرآن مجید کا ترجمہ کیا اور یہ زبان تقریبا 80 ملین لوگ بولتے ہیں

اس عظیم کام کیلئے ڈاکٹر صاحب نے اپنی زندگی کے 7 سال لگائے ہیں،اب یہ ترجمہ کوریا کی ہر مسجد میں ہے.

یہ ترجمہ کنگ فہد کمپلیکس برائے اشاعت قرآن مجید مدینہ منورہ نے شائع کیا ہے۔

ڈاکٹر حامد مدینہ یونیورسٹی کے فاضل ہیں جب کہ ڈاکٹر حامد اس سے پہلے اسلام کی بنیادی تعلیمات سے متعلق 90 کتابوں کے ترجمے کر چکے ہیں.

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ یقینا یہ دین ہر اس جگہ تک پہنچ کر رہے گا جہاں دن اور رات پہنچتے ہیں،کوئی کچا پکا مکان ایسا نہیں رہے گا جہاں یہ دین داخل نہیں ہوگا”. اللہ اکبر

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button