عالمی خبریںخلیجی خبریں

کویت: نیکر پہن کر اذان دینے والے مؤذن کی ویڈیو وائرل، مؤذن کو گرفتار کر لیا گیا، ویڈیو دیکھیں

 

خلیج اردو آن لائن:

کویتی مقامی میڈیا کے مطابق کویت کے محکمہ اوقاف نے الریہاب کے علاقے میں واقع ایک مسجد کے امام کو نیکر پہن کر اذان دینے کے جرم میں گرفتار کر کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا۔

ویڈیو الریہاب کے علاقعے  میں واقع عبداللہ بن جعفر مسجد میں آنے والے ایک ویزٹر نے بنائی۔ جو سوشل میڈیا پر بہت بڑی تعداد میں شیئر کی گئی اور اس ویڈیو کی وجہ سے سوشل میڈیا پر مسجد اور مذہب کے تقدس کے حوالے سے بحث چھڑ گئی۔

ویڈیو میں مؤذن کو ٹی شرٹ اور نیکر پہن کر اذان دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ متعدد سوشل میڈیا صارفین نے مؤذن کے اس عمل پر غم و غصے کا اظہار کیا اور اس عمل کو مسجد اور اذان کے تقدس کی پامالی کے مترادف قرار دیا۔

جس کے بعد وزارت اوقاف نے فوری طور پر ایکشن لیا امام کو امامت سے ہٹا کر گرفتار کیا اور پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا۔

Courtesy: Gulf Today.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button