عالمی خبریں

یمن میں القاعدہ کے رہنما کو گرفتار کر لیا گیا، یو این رپورٹ

 

خلیج اردو آن لائن:

اقوام متحدہ کی طرف سے جمعرات کے روز جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ یمن میں القاعدہ کے ساتھ تعلق رکھنے والا رہمنا گزشتہ کئی مہینوں سے زیر حراست ہے۔

رپورٹ کے مطابق جزیرہ عرب میں ایک سال کے لیے القاعدہ کا لیڈر رہنے والے خالد بتفی کو کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اور اسکا ڈپٹی سعد عاطف ال اولق اکتوبر میں غائدہ شہر میں آپریشن کے دوران مارہ گیا تھا۔

خالد بتفی کی گرفتار سے متعلق کئی غیر تصدیق شدہ رپورٹس کے بعد اقوام متحدہ کی یہ رپورٹ پہلی آفیشل رپورٹ ہے جس میں خالد بتفی کی گرفتار کی تصدیق کی گئی ہے۔

تاہم، اس رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ  خالد کو گرفتاری کے بعد کہاں رکھا گیا ہے اور نہ ہی اکتوبر میں کیئے  جانے والے آپریشن کے بارے میں مزید تفصیلات بتائی گئی ہیں۔

لیکن سائٹ انٹیلجنس گروپ نے غیر تصدیق شدہ رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے اکتوبرمیں آپریشن کر کے بتفی کو یمنی فورسز نے گرفتار کرنے کے بعد سعودی عرب کے حوالے کر دیا تھا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button