عالمی خبریں

فلپائن کے دارالحکومت میں 5 اشاریہ 8 شدت کا زلزلہ

 

خلیج اردو آن لائن:

فلپائن   کے زلزلوں اور آتش فشانی سے متعلق ادارے  (فیولکس) کے مطابق بدھ کی صبح فلپائن کے دارالحکومت میں 5 اشاریہ 8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

ادارے کا کہنا ہے کہ زلزلہ کی گہرائی 112 کلومیٹر ہونے کی وجہ سے کوئی نقصان نہیں ہوا تاہم زلزلے آفٹر شاکس آ سکتے ہیں۔

فیولکس کے سربراہ نے زی ایم ایم ریڈیو سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ زلزلے "کی گہرائی زیادہ ہونے کی وجہ سے اس کے جھٹکے دور تک محسوس کیے گئے ہیں” تاہم سونامی کا خطرہ نہیں ہے۔

زلزلے کا مرکز میندورو صوبہ تھا لیکن اس کے جھٹکے فلپائن کے دارالحکومت مانیلا تک محسوس کیے گئے۔

خیال رہے کہ فلپائن کے پسیفک رنگ آف فائر پر واقع ہونے کی وجہ سے اکثر زلزلوں کی زد میں رہتا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button