عالمی خبریںپاکستانی خبریں

ملالہ یوسفزئی نکاح کے بندھن میں بندھ گئی- تفصیلات سامنے آگئیں

خلیج اردو: امن کا نوبیل انعام حاصل کرنے والی پاکستانی طالبہ اور سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی نکاح کے بندھن میں بندھ گئی ہیں ، ان کے شوہر عصرملک پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ہائی پرفارمنس سینٹر کے افسر ہیں۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق ملالہ یوسف زئی کے شوہر عصر ملک پی سی بی میں جنرل منیجر آپریشنز ہیں، عصر ملک نے دو سال پہلے پاکستان کرکٹ بورڈ جوائن کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عصرملک لاہور یونیورسٹی آف منیجمنٹ سائنسز (لمس) کے گریجویٹ ہیں اور ان کا شمار پی سی بی کے قابل افسران میں ہوتا ہے۔

ذرائع کے مطابق عصر ملک پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز میں بھی جنرل منیجر آپریشنز رہ چکے ہیں۔

ملالہ یوسفزئی نے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج میری زندگی کا ایک قیمتی دن ہے، عصر اور میں جیون ساتھی بن گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ ہمارے نکاح کی تقریب برمنگھم کے گھر میں ہوئی جس میں ہمارے گھر والےشریک ہوئے۔

ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھاکہ ہمیں آپ سب کی دعاؤں کی ضرورت ہے اور ہم آئندہ زندگی کے سفر کیلئے پرجوش ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button