عالمی خبریں

ویڈیو: چیئر لفٹ کے ساتھ لٹکنے والا شخص زمین پر گر کر ہلاک

 

خلیج اردو آن لائن:

امریکہ کے یوٹاہ کے تھیم پارک میں ایک شخص چیئر لفٹ کا سیٹ بیلٹ اتار کر چیئر لفٹ کے ساتھ لٹکنے کا اسٹنٹ کرتے ہوئے زمین پر گر کا ہلاک ہوگیا۔ واقعہ یوٹاہ کے لاگون تھیم پارک میں پیش آیا۔

حادثہ اس وقت پیش آیا جب 32 سالہ شخص نے چلتی ہوئی چیئر لفٹ کا سیٹ بیلٹ اتار دی اور لفٹ کا ساتھ لٹک گیا۔ وہ شخص کئی منٹوں تک لفٹ کے ساتھ لٹکا رہا بلاآخر اس کی گرفت کمزور پڑنے پر اس کے  ہاتھ لفٹ کےپائپ سے چھوٹ گئے اور وہ 15 میٹر کی بلندی سے زمین پر گر کر ہلاک ہوگیا۔

پولیس کےمطابق وہ شخص اپنے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوا۔ پارک انتظامیہ نے اس شخص کو ریسکیو کرنے کے بعد یونیورسٹی آف یوٹاہ ہسپتال پہنچایا۔ لیکن اس کی حالت خطرے میں تھی۔ تاہم، کچھ دیر بعد اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔

Source: Gulf Today.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button