عالمی خبریں

سالگرہ منانے کے لیے خاتون کے جھمکے چھیننے والا شخص گرفتار

 

خلیج اردو آن لائن:

بھارت کےشہر دہلی کی پولیس کا کہنا ہے کہ دہلی کے منسوار پارک کے علاقے میں سالگرہ منانے کے لیے ایک خاتون کے سونے کے جھمکے چھیننے والا جونیئر انجینئر گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ موہت گوتم الیاس لو نامی ملزم شاہدرہ کے جوتی نگر کا رہائشی ہے۔

جمعے کے روز منسوار پارک پولیس تھانے میں ایک خاتون کی جانب سے شکایت درج کروائی گئی تھی۔ جس میں اس نے بتایا تھا کہ ایک موٹر سائیکل سوار نے اس کے سونے کے جھمکے چھین لیے ہیں۔

شکایت موصول ہونے کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کی اور جھمکے چھین کر فرار ہونے والے ملزم کا روٹ جاننے کے لیے سی سی ٹی وی کی 30 ویڈیوز کی جانچ کی۔ ویڈیو سے  پولیس نے دیکھا کہ چور نے ماسک پہن رکھا ہے اور اس کی موٹر سائیکل پر موٹر سائیکل کا نمبر نہیں لگا ہوا۔

تاہم، پولیس نے اتوار کے روز اسی طرح کی ایک موٹر سائیکل کو پکڑ لیا اور یوں گوتم تک پہنچنےمیں کامیاب ہوگئی۔ گرفتاری کے بعد گوتم نے اعتراف جرم کرتے  ہوئے پولیس کو بتایا کہ اس کے پاس پیسے نہیں تھے اور اس نے اتوار کے روز اپنی سالگرہ منانے کے لیےجھمکے چھینے۔ گوتم نے جھمکے ایک سنار کو فروخت کر دیے جو کہ اس وقت مفرور ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button