عالمی خبریں

بیوی پر تشدد کرنے والے شخص کو دس سال قید کی سزا سنا دی گئی ، بچے ڈر کے مارے الماری میں چھپے رہے

خلیج اردو
13 اکتوبر 2021
وہ شخص جنہوں نے اپنی بیوی پر اس وقت تشدد کیا جب اس کے بچے ڈرتے ہوئے الماری میں چھپے تھے ، دس سال کیلئے قید کی سزا کاٹے گا۔ ملزم نے بیوی پر تشدد کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

کیڈو پیرش ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر سے جاری ہونے والی ایک خبر کے مطابق سب سے بڑے 10 سالہ بچے نے 911 پر کال کی اور مار پیٹ ابھی جاری تھی جب شریو پورٹ پولیس نے 24 فروری 2020 کو بیڈروم کے دروازے کو لات مار کر توڑا۔

شریو پورٹ کے 30 سالہ کرسٹوفر مائیکل ریپ کو بدسلوکی کے دو الزامات پر پیر کو سزا سنادی گئی۔ ملزم کو بچوں کو اس موقع میں شامل کرنے اور خاتون پر تشدد کے الزام میں بالترتیب دو اور اٹھ سال کی سزا سنائی گئی۔

پیر کے روز جج نے ایک بیان میں کہا کہ ریپ نے اعتراف کیا کہ وہ بیوی کے گھر پر قبضہ کرنا چاہتا تھا اور اس نے بیوی کو بیڈ روم میں بند کرکے اس پر تشدد کی۔

اس کے چھوٹے بچے میں ایک اٹھ اور ایک چار سال کا بھی ہے۔ بڑے بچے جس کی عمر دس سال ہے ، نے ایمرجنسی ڈیسپیچر سے چودہ منٹ کیلئے بات کی جس نے بتایا کہ اس کا باپ اس کی ماں کو ماررہا تھااور پہلے بھی ایسا کرچکا ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر اسے گرفتار کر لیا،

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button