عالمی خبریں

روسی حملے کے بعد یوکرین میں مارشل لاء نافذ ہو گیا

خلیج اردو: یوکرین کے صدر نے روسی حملے کے بعد ملک میں مارشل لاء نافذ کردیا۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق یوکرین کے صدر نے کہا ہےکہ یوکرین کے ملک کے علاقوں میں مارشل لاء نافذ کردیا گیا ہے۔

یوکرینی صدر کاکہنا تھا کہ روس نے یوکرین کے انفراسٹرکچر اور بارڈر گارڈز پر میزائل حملے کیے ہیں جس سے متعدد شہر دھماکوں سے گونج اٹھے ہیں۔

صدر زیلنسکی نے مزید کہا کہ یوکرین پر روسی حملے سے متعلق امریکی صدر سے بات کی ہے، ہم مضبوط ہیں اور ہرچیز کے لیے تیار ہیں۔

دوسری جانب غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہےکہ روس کی جانب سے کیف انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر حملہ کیا گیا ہے جس کے بعد یوکرین کی فضائی حدود بند کردی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button