عالمی خبریں

اٹلی: 20 منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے عمارت مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی، ویڈیو دیکھیں

 

خلیج اردو آن لائن:

اٹلی کے شمال میں واقع میلان شہر میں ایک 20 منزلہ عمارت میں اتوار کے روز شدید آگ بھڑک اٹھی۔ تاہم، فائر فائٹرز کی جانب سے اموات کے حوالے سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

یہ عمارت میلان شہر کے جنوب میں واقع تھی۔ اتوار کے روز مقامی وقت کے مطابق 5 بج کر 30 منٹ پر عمارت کی بالائی منزلوں میں آگ بھڑک اٹھی۔

اٹلی کے فائر فائٹر یونٹ کی جانب سے ٹوئیٹ میں بتایا گیا کہ آگ اوپر والی منزلوں پر لگنے کے بعد نچلی منزلوں تک پھیلنے لگی جس کے بعد فائر فائٹرز نے عمارت میں موجود ہر اپارٹمنٹ کے دروازے توڑ کر یقینی بنایا کہ کسی اپارٹمنٹ میں کوئی شخص موجود نہ ہو۔

آگ کے نتیجے میں 20 منزلہ عمارت جل کر خاکستر ہوگئی۔ تاہم، خوش قسمتی سے آگ لگنے کے بعد اس میں موجود رہائشیوں کو عمارت سے نکل جانے کا وقت مل گیا۔ کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے تاہم، مقامی میڈیا کے مطابق زہریلے دھویں کی وجہ سے 20 افراد بیمار ہوگئے تھے۔

Source: Gulf Today.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button