عالمی خبریں

میکسیکو شہر میں میٹرو ٹرین کا پل ٹوٹنے سے ٹرین زمین پر آ گری، 20 افراد ہلاک

 

خلیج اردو آن لائن:

میکسیکو حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پیر کے روز میکسیکو شہر میں میٹرو ٹرین کا پل گرنے سے ٹرین زمین پر آ گری جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

حادثہ شہر کے جنوب میں پیش آیا۔ جائے حادثہ پر رپورٹرز سے بات کرتے ہوئے شہر کی میئر کلوڈیا شینم نے بتایا کہ "بدقسمتی سے اب تک 20 افراد ہلاک ہو چکے ہیں” جن میں نابالغ بچے بھی شامل ہیں۔

سول ڈٰیفنس کے محکمے کی جانب سے ٹوئیٹر پر بتایا گیا ہے کہ اس حادثے میں 70 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اور یہ 1969 میں چلائی جانے والی میٹرو ٹرین کو پیش آنے والے بڑے حادثات میں سے ایک ہے۔

میکسیکو کے مقامی میڈیا کی طرف سے چلائی جانے والی سی سی ٹی وی ویڈیوز میں ٹرین کی بوگیوں کو زمین پر گرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اور متعدد ایمرجنسی ورکرز کو متاثرہ افراد کو بوگیوں سے نکالتے دیکھا جا سکتا ہے۔

تاہم، میئر کی جانب سے بتایا گیا کہ "ریسکیو کو عمل کو فل حال روک دیا گیا ہے کیونکہ ٹرین بہت کمزور ہے۔ اور ریسکیو کے عمل کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے ایک کرین لائی جا رہی ہے”۔

انہوں نے بتایا کہ ایک کار بھی ملبے تلے دب گئی تھی لیکن اس کا ڈرائیور زندہ بچ نکلنے میں کامیاب رہا۔

یاد رہے کہ میکسیکو میٹر کی 12 لائنیں ہیں۔ اور حادثہ 12ویں لائین پر پیش آیا۔ اور یہ لائن اکتوبر 2012 میں بنائی گئی تھی۔ اس لائن کو بنانے والے میئر مارسیلو ایبرارڈ نے اس حادثے کی تحقیقات میں تعاون کرنے کی پیش کش کی ہے۔

اس سے پہلے 1975 میں میٹرو ٹرین کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں دو ٹرینوں کے آپس میں ٹکرانے سے 23 افراد ہلاک اور 55 زخمی ہوئے تھے۔

 

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button