عالمی خبریں

افسوسناک خبر : لینڈ سلائیڈنگ اور طوفان کی وجہ سے 117 افراد ہلاک اور 116 افراد لاپتہ

خلیج اردو
برازیلیہ : برازیل میں سامراجی دور کے شہر پیٹروپولیس میں مٹی کے تودے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 117 تک پہنچ گئی جبکہ اتنی ہی افراد لاپتہ ہیں اور اس تعداد میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

دوپہر کے وقت جب شہر میں موسلادھار بارش جو تقریباً 6 سینٹی میٹر تھی ، اس سے مٹی میں مزید عدم استحکام پیدا ہوا اور بچ جانے والوں کو تلاش کرنے اور ملبے کو صاف کرنے کی کوششوں اور ریسکیو آپریشن میں خلل پڑا۔

ماہرین موسمیات کے مطابق خطے میں رات بھر 4 سینٹی میٹر تک بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ایک رہائشی نے خبررساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ امدادی کارکن اس علاقے کی تلاش نہیں کر رہے ہیں۔ ہم اندازہ لگا رہے ہیں کہ یہاں 10 سے زائد افراد ملبے تلے دفن ہیں اور ہمیں مدد کی ضرورت ہے۔

ریو ڈی جنیرو کے گورنر کلاڈیو کاسترو نے بدھ کو ہونے والے نقصان کا موازنہ جنگی علاقے سے کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 700 سے زیادہ لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑ کر مقامی اسکولوں اور دیگر عارضی رہائش گاہوں میں پناہ لینا پڑی۔

ایک اور رہائشی مارسیلو باربوسا نے بتایا کہ میں یہاں اپنی بیوی کو تلاش کرنے کی امید میں ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ وہ یہاں ہے۔ میرے پڑوسی نے کہا کہ جب مٹی کا تودہ گرا تو وہ بالکونی میں تھی۔

سانحے کے متاثرین کی تعداد کے حوالے سے متضاد اطلاعات ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 100 سے زائد افراد لاپتہ ہیں جبکہ پراسیکیوٹر کے دفتر نے کہا کہ کم از کم 35 افراد لاپتہ ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button