عالمی خبریں

برازیل میں خوفناک ٹیکسی ، ٹینکر ، اسکول بس کے تصادم میں غفلت برتنے والے ڈرائیور کی موت

خلیج اردو: برازیل میں ایک خوفناک حادثے میں ایک ٹیکسی ڈرائیور کی موت واقع ہوگئی جسمیں وہ اپنی کار کو آگ کا گولا بنا بیٹھا تھا۔

ٹیکسی ڈرائیور نے بغیر کسی ٹریفک پر دھیان دئیے چوراہے میں داخل ہوکر پہلے ایندھن کے ٹینکر سے ٹکرمارکر اسے کچل دیا اور پھر مخالف سمت سے آنے والی خالی اسکول بس سے ٹکرا گئی۔

اسکول بس کے ساتھ ٹینکراور ٹیکسی پرسیکنڈوں میں بڑی آگ لگ گئی ۔

یہ حادثہ گذشتہ منگل کو پیرانہ ریاست کے دارالحکومت کوریٹیبہ میں پیش آیا۔

خوفناک واقعہ کو نگرانی کے کیمروں نے ریکارڈ کرلیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق ، حکام نے نامعلوم ٹیکسی ڈرائیور کو ٹریفک قوانین کی تعمیل نہیں کرنے کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ وہ چوراہے میں بغیر یہ دیکھے داخل ہوئے کہ سڑک پر ٹریفک صاف تھی یا نہیں ؟ جب اچانک تیز رفتاری سے چلنے والا ایندھن کا ٹینکر اس سے ٹکرا گیا۔

ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ جب تک ٹیکسی اور ٹینکر اسکول بس کے ساتھ تصادم نہیں کر رہے تھے اس وقت تک ٹینکر سڑک پر ٹیکسی کو آگے بڑھارہا ہے۔

فوری طور پر بس میں آگ لگ گئی اور کار سڑک کے وسط میں مکمل طور پر رک گئی۔

محکمہ فائر نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ٹیکسی ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ، جبکہ بس ڈرائیور اپنی گاڑی کو مکمل طور پر گٹ جانے کے باوجود کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا جبکہ ٹرک ڈرائیور قدرے زخمی ہوگیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button