عالمی خبریں

نیوزی لینڈ میں ایک بار پھر قتل وغارت کا واقعہ ، پولیس کی فائرنگ سے حملہ آر ہلاک

خلیج اردو
03 ستمبر 2021
ویلنگٹن : نیوزی لینڈ پولیس نے ایک شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے جس نے آکلینڈ شہر کے ایک شاپنگ مال میں فائرنگ کرکے کئی افراد کو زخمی کر دیا ہے۔

پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک شخص نے نیولن سپر مارکیٹ میں داخل ہوکر متعدد افراد کو زخمی کر دیا ہے۔ پولیس نے حملہ آور کو تلاش کرکے اسے گولی ماری جس سے وہ جائے وقوعہ پر ہی مر گیا ہے۔

ریڈیو نیوزی لینڈ نے اطلاع دی ہے کہ واقعے میں کم از کم چار افراد زخمی ہوئے ہیں تاپم حکومتی حکام کی طرف سے ابھی تک اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

ایک ترجمان نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کو اس وقت صورتحال پر بریفنگ دی جا رہی ہے۔

آن لائن پوسٹ کی گئی ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ خوفزدہ خریدار شاپنگ مال سے باہر کی طرف بھاگ رہے ہیں اور پناہ کی تلاش میں ہیں۔

Source : Khaleej Times

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button